شیریں مزاری کی گرفتاری کےاحکامات کس نے دیئے؟زینب مزاری نےاعلیٰ عسکری شخصیت کا نام لےلیا

وقت اشاعت :22مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ شیریں مزاری کی گرفتاری کےاحکامات کس نے دیئے؟زینب مزاری نےاعلیٰ عسکری شخصیت کا نام لےلیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  تحریک انصاف کی رہنما شیر یں مزاری  گرفتار کر لی گئیں گھنٹوں بعد پہلے وزیراعلیٰ پنجاب نے رہائی کا حکم دیا پھر وزیراعظم آفس سے بھی فوری رہائی کے احکامات آگئے جس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن   نے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی  ٹیم نے شیریں مزاری کو اسلام آبا دسے حراست میں لیا تھا۔  خواتین اہلکاروں نے رہنما پی ٹی آئی کو گاڑی سے باہر آنے کا کہا۔

شیریں مزاری نے مزاحمت کی تو خواتین اہلکاروں نے زبردستی گاڑی سے نکالا اور پولیس وین میں بٹھا کر نا معلوم  مقام منتقل کر دیا۔ دستاویز کے مطابق شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے کا الزام ہے ۔اہم گرفتاری کے بعد صورتحال ڈرامائی طور پر تبدیل ہو گئی اور حکومت نے گرفتاری کے احکامات کی واضح تردید کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا گرفتاری  نہیں ہونی چاہیے تھی ۔ اینٹی کرپشن   نے کیوں گرفتاری کی اس معاملے کی تحقیقات کریں گے

زینب مزاری کا بڑا بیان

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری  کا ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے گرفتاری میں آرمی چیف کے ہاتھ کا شبہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  گرفتاری آرمی چیف کے کہنے پر ہوئی ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ گرفتاری حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوئی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کے بعد شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گرفتاری شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے کہنے پر ہوئی۔