پانچ منٹ میں تین گول،مانچسٹرسٹی نےتاریخ رقم کردی ، انگلش پریمیئرلیگ کےفائنل میں ایسٹن ویلا کودھول چٹادی

وقت اشاعت :22مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، مانچسٹر ۔ پانچ منٹ میں تین گول،مانچسٹرسٹی نےتاریخ رقم کردی ، انگلش پریمیئرلیگ کےفائنل میں ایسٹن ویلا کودھول چٹادی

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کا سنسنی خیز اختتام ہوا ہے ۔ مانچسٹر سٹی کے پرستار شاندار جیت پر جھوم اٹھے ۔

مانچسٹر سٹی نے  دو  کے مقابلے 3 گولز  سے شکست  دیکر کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ فائنل ٹاکرے میں مانچسٹر سٹی اور ایسٹن ویلا آمنے سامنے آئے توایسٹن ویلا نے شاندار آغاز کرتے ہوئے مانچسٹر سٹی کے خلاف دو گول داغ دیئے ۔ دو گولز کے خسارے میں جانے کے بعد مانچسٹر سٹی نے پلٹ کر وار کیا تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ۔ مانچسٹر سٹی نے ایسٹن ویلا پربھرپور وار کرتے ہوئےصرف 5 منٹ میں 3 گول سکور کر کے سٹیڈیم میں  ایسٹن ویلا کے شائقین پر بجلیاں گرا دیں ۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے الکے نے دو جبکہ روڈری نے ایک گول سکور کیا۔