لاہور میں مدرسے کے قاری کو طالب علم کو مارنا مہنگا پڑ گیا،فوری حوالات یاترا

وقت اشاعت :28جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ لاہور میں مدرسے کے قاری کو طالب علم کو مارنا مہنگا پڑ گیا،فوری حوالات یاترا کرنا پڑ گئی ۔


دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کوٹ لکھپت میں واقع مدرسے کا قاری طالب علم کے چھٹی کرنے پر طیش میں آگیا۔ قاری طارق نے غصے میں آکر تیرہ سالہ طالب علم شہزاد کو ڈنڈے سے بری طرح پیٹ ڈالا۔ شہزاد کی کمر اور بازو میں نشان پڑ گئے ۔ طالبعلم گھر آیا تو جسم پر خون جما ہوا تھا۔ شہزاد کے والدمحمد اشفاق نے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کو بتایا کہ حافظ طارق نے ان کے بیٹے کو چھٹی کرنے پر بہت مارا۔ بچے نے درد کی شدت کی شکایت کی ۔جسم دیکھا تو نشان پڑے ہوئے تھے ۔ جس کے بعد پولیس کو رپورٹ کی تو قاری طارق کو گرفتار کرلیا گیا۔

قاری طارق نے حوالات میں کہا کہ اس نے زیادہ نہیں مارا گھر والے بڑھا چڑھا کر بتا رہے ہیں ۔ نمائندہ دی سپر لیڈ ڈاٹ کام نے بچے کے جسم پر نشان کا تذکرہ کیا تو ملزم نے خاموشی اختیار کرلی۔ تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم طارق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مرکزی صفحے پر جائیں