ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر شوہر کے سامنے خاتون کا ریپ ، ویڈیو بنا کر سوشل  میڈیا پر ڈال دی گئی

وقت اشاعت :30جولائی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، ممبئی ۔ ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر شوہر کے سامنے خاتون کا ریپ ، ویڈیو بنا کر سوشل  میڈیا پر ڈال دی گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست مہارا شٹرا کے قریب  ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ اکیالیس سالہ شخص نے ادھار کی رقم واپس   نہ کرنے پر خاتون کا ریپ کر دیا۔ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹرا کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے ملزم سے رقم ادھا رلے رکھی تھی جسے وہ بروقت ادا نہ کر پایا۔ پولیس کو متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ملزم نے رقم واپس نہ کرنے کی صورت میں چاقو سے حملہ کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی ۔ بعد ازاں ملزم نے شوہر کی  موجودگی میں خاتون کا ریپ کیا اور اس گھناؤنے فعل کو  اپنے ایک اور ساتھی کی مدد سے موبائل پر ریکارڈ  کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔