کیا حادثے میں ہلاک مس وینزویلا نے ایک ہفتے قبل اپنی موت کی پیشگوئی کی تھی ؟

وقت اشاعت :5اگست2023

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کیا حادثے میں ہلاک مس وینزویلا نے ایک ہفتے قبل اپنی موت کی پیشگوئی کی تھی ؟

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی سپر ماڈل  اور مس وینزویلا کا مقابلہ جیت کرتاج سجانے والی آریانا ویرا کار حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ ایک ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئیں ۔

ان کی اچانک موت پر جہاں ان کے مداح افسردہ ہو گئے وہیں ایک خبر وائرل ہوئی کہ انہوں نے اپنی موت کی پہلے ہی  پیشگوئی کر دی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آریانا نے ایک  ہفتے قبل ہی اپنی موت کی بات کی تھی ۔

ٹاپ ماڈل کی موت کے بعد تبصرے جاری

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی موت قریب ہے تاہم سوشل میڈیا پر جاری تبصروں کے مطابق ان کا یہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا تھا۔ دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس خبر کی تصدیق کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنی موت کی پیشگوئی ہی کی تھی ۔ اسی دوران ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق آریانا کی کار نیویارک میں سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا

ٹکرائی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق وہ دوران ڈرائیونگ سو گئی تھیں ۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب ان کو ہسپتال لایا گیا تو ان کی جان خطرے میں تھی تاہم ہسپتال میں پانچ روز بعد ان کی حالت سنبھل گئی تھی مگر اس دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ادھر آریانا کی والدہ نے کہا ہےکہ ان کی بیٹی شدید ڈپریشن میں تھی اور حادثے کے روز ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ وہ غالبا تھکی ہوئی اور بوجھل تھی