دہشت گردوں کی حساس معلومات پر اہم پریس کانفرنس مگر عوام کی توجہ ترجمان بلوچستان حکومت کے  میک اپ پر مرکوز

وقت اشاعت :19مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد ۔ دہشت گردوں کی حساس معلومات پر اہم پریس کانفرنس مگر عوام کی توجہ ترجمان بلوچستان حکومت کے  میک اپ پر مرکوز  ہو گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان  حکومت کی ترجمان فرح عظیم اچانک میڈیا کی زینت بنیں اور اپنی باتوں سے زیادہ اپنے میک اپ پر تبصروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ فرح عظیم نے اپنی پریس کانفرنس میں کالعدم بلوچ دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک کی معلومات بتائیں۔ حساس معلومات بتاتے ہوئے وہ اپنی باتوں سے زیادہ سکرین  بیوٹی کی فکر  میں دکھائی دیں ۔ سوشل میڈیا پرجاری تبصروں کے مطابق فرح عظیم نے اپنی پوری پریس کانفرنس پر توجہ کیمرے کے سامنے چہرے کے تاثرات پر رکھی ۔

ایک صارف نے یہاں تک لکھا کہ بلوچستان حکومت نے دہشت گردی جیسے حساس موضوع پر بات کرنے کے لئے ایک خاتون  کو بنا سنوار کر بھیج دیاجو سمجھ سے باہر ہے ۔ فرح عظیم کے میک اپ پر تنقید  کے ساتھ ساتھ ان کے حمایتی بھی میدان میں اترے اور میک اپ کو ان کا ذاتی فیصلہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم نے بتایا کہ بلوچستان میں خواتین خود کش بمباروں  کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ تین خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ نور جہاں نامی ایک خاتون کے ہینڈلر دبئی بیٹھے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔