این اے 249میں دوبارہ گنتی کے بعد بھی جیالے کامیاب ہو گئے

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ این اے 249میں دوبارہ گنتی کے بعد بھی جیالے کامیاب ہو گئے۔ آر او کے مطابق   قادر خان مندوخیل  909ووٹوں سے جیت گئے

سپر لیڈ نیوز کے  مطابق  دوبارہ گنتی  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے  15656 ووٹ نکلے ۔مفتاح اسماعیل نے 14747 ووٹ حاصل کئے ۔ن لیگی امیدوار کے 692ووٹ مسترد ہوئے ۔  آر او کے اعلان کے بعد جیالوں کا دفتر کے باہر جشن  ہوا۔ سعید غنی  نے کہا  اب   پی ٹی آئی پانچویں نمبر پر آنے کے بعد ری الیکشن کا مطالبہ کرنے پر شرم کرے ۔ ن لیگی امیدوار نے اپنی شکست دیکھ کر شور مچایا اور اپنی قیادت کو سبز باغ دکھائے ۔ اب ان کو اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہیے ۔