بلاول کی امریکا روانگی پر سیاسی ہلچل ، شہباز گل نے ڈیل کا دعویٰ کر دیا

وقت اشاعت :4جولائی2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ بلاول کی امریکا روانگی  پر سیاسی ہلچل ، شہباز گل نے ڈیل کا دعویٰ کر دیا ، میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے دورے پرکڑی تنقید کی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی  کا دورہ امریکا توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ اس دورے  کو پیپلز پارٹی کے ذرائع نجی قرار دے رہے ہیں جبکہ حکومت کی نظر میں دال میں کچھ کالا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلاول کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ بھی جائیں گے جبکہ وزیر اطلاعات عذرا پیچوہو کا بھی نام لیا جارہا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے مصدقہ طور پر کوئی خبرجاری نہیں کی جس پر قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہے ۔ معاملے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب شہباز گل نے بلاول کے دورے پر کڑی تنقید کی ۔

بلاول کی امریکا روانگی پر سیاسی ہلچل ، شہباز گل نے ڈیل کا دعویٰ کر دیا۔ساتھ انہوں نے کہا کہ

بلاول امریکا میں ڈیل کرنے کرنے جارہے ہیں مگر ان کو ناکامی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کےچیئرمین کی کوئی اہمیت نہیں ۔ وہ اپنی سی وی لے کر امریکا روانہ ہو رہے ہیں ۔ انکو وہاں ملازمت نہیں ملنے والی۔یہ پورا ٹولہ ہی چور ہے ۔