بلیک ہول کے قریب سے دہشت زدہ آوازیں ریکارڈ، ناسا نے تاریخ رقم کر دی

وقت اشاعت :25اگست2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ بلیک ہول کے قریب سے دہشت زدہ آوازیں ریکارڈ، ناسا نے تاریخ رقم کر دی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ بلیک ہول کے انتہائی قریب سے آوازیں ریکارڈ کر لی گئیں  ۔ ناسا نے ایک بلیک ہول کی آواز ٹوئٹر پر شیئر کی جو ہمارے کان سن سکتے ہیں۔ زمین سے 24 کروڑ نوری  سال کے فاصلے پر واقع کہکشاؤں کے ایک جھرمٹ Perseus کے وسط میں موجود ایک بلیک ہول کی آواز کو ناسا نے ریکارڈ کیا ہے جسے خلائی سائنس میں ایک انقلاب قرار دیا جارہا ہے ۔

ناسا نے آوازیں ریکارڈ کرنے کے بعد اسے ری مکسڈسونو فیکیشن کی رو سے جوڑا ہے ۔ ناسا کے مطابق ان آوازوں کی لہروں کو بیس سال قبل ہی ٹریس کرلیا گیا تھا مگر یہ پہلی مرتبہ ہوا ہےکہ ان کو یکجا کر جاری کیا گیا ہے جسے انسانی کان سے سنا جا سکتا ہے ۔ اس سے پہلے سائنسدانوں نے ان کو آوازوں کو لیبارٹری کی حد تک ہی ملاحظہ کیا تھا۔ رواں برس ان آوازوں کو قابل سماعت حالت میں ڈھالا گیا ہے