بشریٰ بی بی تین کے بجائے پانچ قیراط کے ہیرے کا مطالبہ کر رہی ہیں ، ملک ریاض کی بیٹی کی اپنے والد کے ساتھ آڈیو لیک

وقت اشاعت :5جون 2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ بشریٰ بی بی تین کے بجائے پانچ قیراط کے ہیرے کا مطالبہ کر رہی ہیں ، ملک ریاض کی بیٹی کی اپنے والد کے ساتھ آڈیو لیک  ہو گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی آڈیو سوشل میڈیا پروائرل ، مبینہ طور پرسابق خاتون اول کی جانب سے ہیرے کی انگوٹھی کے مطالبے پر گفتگو سے سیاست  میں پھر ہلچل  پیدا ہو گئی ہے  ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ملک ریاض اور ان کی بیٹی امبر ریاض کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےجس میں مبینہ طور پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی  کی ہیروں کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ پر بات ہو رہی ہے ۔ آڈیو میں امبر ریاض اپنے والد کو بشریٰ بی بی کے مطالبات سے آگاہ کرتی ہیں جبکہ رابطہ کاری فرح گوگی کے ذریعے ہونے کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

امبر ریاض اپنے والد کو بتاتی ہیں کہ فرح گوگی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تالے بھی کھل جائیں گے اور آپ کا کام ہو جائے گاجبکہ بشریٰ بی بی تین کے بجائے پانچ قیراط ہیرے کی ڈیمانڈ کر رہی ہیں ۔ جس پر ملک ریاض آڈیو میں کہتے سنے جارہے ہیں کہ ان کے مطالبات پورے کرو ۔ ملک ریاض اپنی بیٹی سے یہ بھی گارنٹی لیتے ہیں کہ کیا ہیروں کی انگوٹھی کے بعد کام ہو جائے گا جس پر امبر ریاض نے کہا کہ فرح گوگی کہتی ہے خان صاحب نے یقین دہانی کرا دی ہے ۔

ن لیگ کا سخت ردعمل

مسلم لیگ ن ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو پریس کانفرنس میں سامنے لے آئی۔عطا تارڑ نے کہا  فرح گوگی نے بشریٰ بی بی کی مدد سے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائی۔ فرح گوگی کی ملکیت میں دس ارب روپے کے اثاثے ہیں۔ ہیروں کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے پیسے بنائے جاتے تھے۔عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ فرح خان نے کیسے اربوں روپے ڈائمنڈ بیچ کر کمائے؟پورے پاکستان پر فرح گوگی حکومت کررہی تھی۔عظمی بخاری نے کہا پنکی ، گوگی اور کپتان یہ تھا نیا پاکستان ۔اس ٹولے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ گروہ کب پکڑا جاتا ہے ۔