یوٹیوب چینل پر بیٹھ کر مجھ پر الزام کیو ں لگایا ؟سرینا عیسیٰ کا اٹارنی جنرل کو خط

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ یوٹیوب چینل پر بیٹھ کر مجھ پر الزام کیو ں لگایا ؟سرینا عیسیٰ کا اٹارنی جنرل کو خط ، فوری معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اٹارنی جنرل  آف پاکستان سے معافی  مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے اس ضمن میں دو ٹوک موقف اپنانے ہوتے ایک خط بھی لکھا ہے ۔ سرینا عیسیٰ نے لکھا کہ آپ نے یو ٹیوب پر انٹرویو میں مجھ سے متعلق حقائق کے منافی باتیں کیں ۔ نظرثانی کی درخواست میں آپکو فریق بنایا تھا اور اس کیس میں عدالت سے آپکو نوٹس بھی جاری ہوا۔نوٹس ملنے کے بعد آپکے پاس میری درخواست کی نفی کرنے اور مجھے جواب دینے کا بھرپور موقع موجود تھا۔ آپکے جھوٹ کا بھرپور جواب دی سکتی ہوں۔  معافی مانگ لیں ورنہ آپکو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہوں۔