کراچی میں 18سالہ چور اے ٹی ایم اتارکر گھر لے گیا، 14لاکھ روپے نکال لئے

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ کراچی میں 18سالہ چور اے ٹی ایم اتارکر گھر لے گیا، 14لاکھ روپے نکال لئے ۔ اٹھارہ سالہ عدنان نے تن تنہا کیسے اتنی بڑی واردات کرلی ؟ پولیس بھی حیران رہ گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کراچی میں اٹھارہ سالہ چور نے کمال مہارت سے اے ٹی ایم  کا رقم والا سیکشن اتار لیا۔ ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم عدنان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس نے ٹائر کے پنکچر میں استعمال ہونے والا  آلہ مشین میں لگایا اور کچھ منٹوں کی مشقت کے بعد مشین توڑ کر کھول لی  ۔ اس نے بتایا کہ پہلے اس سے مشین کا تفصیلی جائزہ لیا پھر مشین کھول کر پیسوں والی ٹرے نکال لی اور گھر لے گیا۔ ملزم کے والد نے بتایا کہ چودہ لاکھ نکالنے کے بعد اس نے  ایک چھوٹافلیٹ اور رکشا خریدا۔ پولیس نے  ملزم کو کئی روز کی ریکی کے بعد گرفتار کر کے مکان کی رجسٹری فائل ، رکشا اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ۔