سگنل ٹھیک ، سپیڈ بھی نارمل پھر بھی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، ٹرین ڈرائیور نے تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کر دیا

وقت اشاعت :7اگست2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، حیدر آباد۔ سگنل ٹھیک ، سپیڈ بھی نارمل پھر بھی ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، ٹرین ڈرائیور نے تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کر دیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق پاکستان میں ہزارہ ایکسپریس خطرناک حادثے کا شکار ہو گئی ۔ ٹرین کی آٹھ بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئیں جس سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق 35افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 100کے قریب زخمی ہیں ۔ کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس  کو  نواب شاہ کے قریب سرہاری ریلوے سٹیشن  پر حادثہ پیش آیا۔حادثے کے دوران انجن محفوظ رہا جبکہ پیچھے کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔ میڈیا سے گفتگومیں ٹرین ڈرائیور نے حادثے میں تخریب کاری کا شبہ ظاہر کردیا۔ڈرائیور نے کہا ٹریک بالکل ٹھیک تھا  جس طرح انجن کو دھچکا لگا اس سے لگتا ہے کہ تخریب کاری تھی ۔

مسافروں  نے کہا ٹرین میں بہت زیادہ افراد سوار تھے ۔ حادثہ اس قدر  زور دار تھا کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں سعد رفیق نے کہا تخریب کاری کے عنصر سے بھی انکوائری کر رہے ہیں ۔ تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی ۔ فی الوقت مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو ریلیف کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ نوابشاہ اور سانگھڑ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے  جس کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے ۔