دی سپرلیڈڈاٹ کام،اسلام آباد۔سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل میں پہلی رات کیسی گزری؟ جیل حکام کے مطابق قوانین پر سختی سے عمل کروایا گیا ہے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق توشہ خانہ میں چوری کا جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی چیئرمین اٹک جیل میں قید ہیں۔ قید کی پہلی رات عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو مکمل صحت مند قرار دیا۔ جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کو ان کے سابق وزیراعظم کے طے شدہ جیل قوانین کے تحت سہولیات دی گئیں ۔ عمران خان کی بیرک میں اے سی کی سہولت میسر ہے ۔جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں چہل قدمی کی اور صحت مند دکھائی دیئے ۔ دوسری جانب مجرم کو درخواست کرنے پر مشقتی بھی دیا جائے گا۔ اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ایک مرتبہ اپنی اہلیہ سے ملاقات کے مجاز ہونگے ۔ ان کو اخبار کی بھی سہولت میسر ہوگی ۔ ہفتے میں ایک مرتبہ گھر کا کھانا بھی آسکے گا۔ یہ کھانا سکیورٹی افسر پہلے خود چیک کرے گا ۔ علاوہ ازیں جیل کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے ۔ اٹک جیل کو ریڈ زون قرار دے کر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔ اسی طرح جیل جانے والے تمام راستوں کو بیر یئر لگا کر سیل کردیا گیا ہے ۔سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل میں پہلی رات کیسی گزری؟ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سی کلاس میں رکھا گیا ہے ۔ ان کو سہولیات بھی نہیں دی جارہیں ۔ یہ ایک سابق وزیراعظم سے کیا جانے والا بدترین سلوک ہے جس کی کہیں مثال نہیں ملتی ۔ یہ بھی پڑھیے