جوڈیشل افسر کی اہلیہ کا  گھریلو ملازمہ  پرتشدد،  اہل خانہ پر صلح کے لئے دباؤ ڈالا جانے لگا

وقت اشاعت :29جولائی2023

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ جوڈیشل افسر کی اہلیہ کا  گھریلو ملازمہ  پرتشدد،  اہل خانہ پر صلح کے لئے دباؤ ڈالا جانے لگا ، ، ڈاکٹر زندگی بچانے کی سر توڑ کوششیں کرنے لگے ۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق  اسلام آباد کے جوڈیشل افسر کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کی حالت بدستور خطرے میں ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق  رضوانہ کے  پلیٹ لیٹس  تیزی سے نیچے آئے ہیں جبکہ خون کی بھی شدید کمی ہے ۔ دی سپر لیڈ ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو میں   پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر  نے کہا کہ ڈاکٹرز  پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔متاثرہ بچی کو  اب بھی آکسیجن پر  رکھا  ہوا ہے۔

اہلخانہ  کا   پولیس پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنے  کا الزام  بھی سامنے آیا ہے ۔ ادھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق جنرل اسپتال  پہنچے اور تشدد کا شکار بچی کی عیادت کی ۔ اہلخانہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔  سراج الحق نے کہا شرمناک واقعہ ایسے شخص کے گھر ہوا جو لوگوں کو قانون کا درس دیتا ہے۔ رضوانہ پر ہوئے تشدد نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔