رینالہ خورد کے نواحی گاؤں میں ماڈل  غیرت کے نا م پر قتل

وقت اشاعت :6مئی2022

علی بخش، نمائندہ اوکاڑہ ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ۔ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں میں ماڈل  غیرت کے نا م پر قتل  ہوگئی ۔ پولیس نے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  ایک اور قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔  بھائی نے سگی بہن کو فائرنگ کر کے  ابدی نیند سلا دیا۔  سٹی پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس کے مطابق رینالہ خورد کے  نواحی گاؤں 5 ون آر میں بھائی حمزہ نے اپنی سگی بہن 22 سالہ ماڈل سدرہ کوجھگڑے کے بعد قتل کیا۔ ماڈل سدرہ عید منانے کے لیے فیصل آباد سے گاؤں 5 ون آر  آئی ہوئی تھی۔گھر والے سدرہ کو ماڈلنگ کرنے سے منع کرتے تھے اور سدرہ بضدتھی ۔ وقوعہ کے روز حمزہ  کی سدرہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد طیش میں آکر اس نے فائر کھول دیا۔