لاہورکےایک کیفےمیں بولڈفیشن شو مرکزنگاہ بن گیا

علی نقوی ، دی سپر لیڈ ، لاہور۔ لاہورکےایک کیفےمیں بولڈفیشن شو مرکزنگاہ بن گیا ۔ شادیوں کے سیزن کی مناسبت سے فیشن شو میں شوبز ستاروں نے بھی بھرپور شرکت کی ۔

فوٹو کریڈٹ:دی سپر لیڈ ڈاٹ کام

سپر لیڈ نیوز کے مطابق فیشن شو میں جدید عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔ جیولری اور میک اپ ٹرینڈز  نے دل موہ لئے ۔ شو میں معروف فیشن ڈئزائنر زاہد خان کی تخلیقات زیب تن کر کے شوخ و  چنچل حسیناؤں نے جدید اور روایتی انداز کے ملبوسات کا ملاپ پیش کیا ۔ کسی ماڈل نے ساڑھی پہنی تو کوئی غرارے میں نمودار ہوئی ۔

فوٹو کریڈٹ:دی سپر لیڈ ڈاٹ کام

شو میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے  گلوکار امانت علی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا۔ حسیناؤں کے ہمراہ دلہے کے روپ میں مرد ماڈلز نے بھی انٹری ماری ۔

ماڈل مہرین سید اور مومنہ اقبال نے بطور شو اسٹار واک کی تو کیمروں کی روشنیوں نے ان کا خوب تعاقب کیا اور ہر ادا کو دلکش انداز میں دکھانے کی کوشش کی ۔

فوٹو کریڈٹ:دی سپر لیڈ ڈاٹ کام

اس فیشن شو میں بعض ماڈلز کے بولڈ انداز مرکز نگاہ بنے رہے ۔ منتظمین نے ایسے فیشن شوز کو پاکستان کا مثبت چہرہ قرار دیا جبکہ شرکا نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔اس فیشن شو میں ماڈلز کے بولڈ انداز حذف کر کے پاکستانی میڈیا نے بھی اس کی بھرپور کوریج کی یوں لاہورکےایک کیفےمیں بولڈفیشن شو مرکزنگاہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے:ویناملک کی اپنےسابق شوہرکوجبری لاپتہ کرانےکی دھمکی