ٹک ٹاک نے نئی پالیسی متعارف کروادی، قوانین کی تیاری کے لئے دنیا بھر کی 100تنظیموں سے مشورہ لیا گیا

وقت اشاعت :23مارچ2023

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ٹک ٹاک نے نئی پالیسی متعارف کروادی، قوانین کی تیاری کے لئے دنیا بھر کی 100تنظیموں سے مشورہ لیا گیا ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  دنیا بھر میں تنقید کے بعد ٹک ٹاک نے نئی پالیسی متعارف کروا دی ہے جس کی رو سے تشدد کو ہوا دینے والے ٹک ٹاکرز کو فوری بین کر دیا جائے گا۔ پالیسی کے مطابق کسی کو نفرت پر مجبور کیا جا سکے گا نہ ہی  نفرت کا پرچار کیا جا سکے گا۔ کمیونٹی  گائیڈ لائنز کا  اجراء حفاظت سے متعلق ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق کمیونٹی قوانین کی مدد سے  ٹک ٹاک کی انسانی حقوق کی پاسداری  کے عزم کو دنیا بھر میں ظاہر کیا جائے گا۔ انتظامیہ تمام مواد پر گہری نظر رکھے گی ۔  ٹک ٹاک کے فیصلوں میں  معاونت کے لئے کئی تنظیموں کو بھی تجاویز کی دعوت دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ان اپ ڈیٹس کے لیے بین الاقوامی ایسوسی ایشن برائے  خودکشی روک تھام سمیت  دنیا بھر کی 100 سے زیادہ تنظیموں سے مشورہ کیا گیاہے۔