شاہد آفریدی نے بھارتی پرچم پر آٹو گراف دے کر ہندوستانیوں کے دل جیت لئے

وقت اشاعت :23مارچ2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ شاہد آفریدی نے بھارتی پرچم پر آٹو گراف دے کر ہندوستانیوں کے دل جیت لئے ۔ تعریف کا سلسلہ جاری ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق شاہد آفریدی قطر میں لیجنڈز لیگ میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے دوران شاہد آفریدی  کی مقبولیت کا گراف دیگر کھلاڑیوں سے اوپر رہا ۔ جہاں پاکستانی ان کی ایک جھلک دیکھنے اور آٹو گراف لینے کے لئے بے چین نظر آئے وہیں ان کے بھارتی مداح بھی  بوم بوم کو عزت دیتے نظر آئے ۔ دوحا میں میچ کے دوران شائقین نے شاہد آفریدی کی کپتانی کو خوب سراہا اور انہیں سٹیڈیم میں ذبردست داد دی ۔ مگر میچ کے اختتام پرایک وقت میں صورتحال خاصی دلچسپ ہو گئی جب ایک بھارتی شہری اپنے ملک کا قومی پرچم اٹھائے شاہد آفریدی کے پاس آیا اور ان کے بھارتی پرچم پر آٹو گراف دینے کا مطالبہ کر دیا۔ شاہد آفریدی نے فوری طور پر ردعمل دیا اور بھارتی پرچم پر بخوشی آٹو گراف دے دیا ۔ اس اقدام پر بھارت میں شاہد آفریدی کی تعریف کی جانے لگی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے سب ہندوستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ آفریدی کے دونوں ممالک میں پرستار موجود ہیں۔