کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کر چکی ہے ؟

وقت اشاعت :22مارچ2023

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کر چکی ہے ؟ وزیر مملکت نے  خبر کے حوالے سےوضاحت پیش کر دی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے خبروں کی وضاحت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات میں کوئی صداقت نہیں ۔ جب عدلیہ آئین کے مطابق فیصلے نہیں کرے گی  تو پھر پوسٹرز یوں آویزاں ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہااپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو ساری عمر کیلئے نااہل کیا گیا۔یہاں جیل میں رہنے والے کو بھی حق ہے کہ وہ اپنی سیاسی تنظیم بنا سکے،عدلیہ اس وقت عمران خان پر مہربان ہے،عدالتیں بلائے تو عمران خان جواب دیتے ہیں میں نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ صبح بلاتے ہیں تو وہ انکار کردیتا ہے عدلیہ کہہ دیتی ہے شام کو پیش ہو،عمران خان اگر قانون نہ توڑتے تو کبھی اتنے مقدمے درج نہ ہوتے۔