سلسلہ علی خیل پر تشدد کس نے کیا ؟ معاملہ مزید الجھ گیا، افغانستان نے سفیر کو واپس بلا لیا

وقت اشاعت :19جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ سلسلہ علی خیل پر تشدد کس نے کیا ؟ معاملہ مزید الجھ گیا، افغانستان نے سفیر کو واپس بلا لیا ، دونوں ممالک میں تعلقات مزید خراب ہو گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کا معاملہ مزید الجھ کر رہ گیا ہے ۔ پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے معاملے کو جھوٹ کاپلندہ قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے افغان سفیر کی بیٹی سے ملاقات کی اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ اہلکاروں نے ان سے راولپنڈی جانے کے حوالے سے سوال کیا جس پر سلسلہ علی خیل نے راولپنڈی جانے کی تردید کر دی ۔ اہلکاروں نے دامن کوہ جانے کے حوالے سے بھی سوالات کئے ۔ پاکستانی سکیورٹی حکام کے ذرائع کے مطابق سلسلہ علی خیل کوئی بھی سوال کا درست جواب نہ دے سکیں جبکہ بطور ثبوت انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی ۔

واقعہ کے بعد افغان صدراشرف غنی نے سفیر اور افغان ایلچی کو اسلام آباد سے فوری واپس آنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے پہلے ہی انکوائری کے احکامات دے رکھے ہیں ایسے میں سفیر واپس بلوانا افسوسناک ہے ۔