کبھی سوچاتھاآکسیجن نہ ہونےسے بھی مریض مریں گے؟

وقت اشاعت :7دسمبر

عمران یوسفزئی،دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ کبھی سوچاتھاآکسیجن نہ ہونےسے بھی مریض مریں گے؟پشاور  میں   خیبر  ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر 6مریض ہلاک  ہوگئے ۔ اس واقعہ نے سماج کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال  میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سامنے آگئی ۔ آکسیجن نہ ملنے پر چھ مریض دم توڑ گئے ۔ انتظامیہ کے مطابق آکسیجن سپلائی راولپنڈی سے تاخیر سے پہنچی۔  

آکسیجن سلنڈرز راولپنڈی سے پشاور سپلائی کئے جاتے ہیں ۔سپر لیڈ نیوز ذرائع کے مطابق  عملے کی غفلت کی وجہ سے  آکسیجن سٹاک پر کسی کا دھیان ہی نہیں گیا۔  سلنڈرز کم تھے مگر  انتظامیہ نے توجہ نہ دی ۔

اس دوران راولپنڈی سے نئے سلنڈرز کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی جس کے بعد سانس ، دمہ  اور دیگر سانس کی بیماریوں میں زیر علاج آکسیجن پر انحصار کرنے والے مریض مشکل میں پھنس گئے ۔ ذرائع کے مطابق ان مریضوں اور لواحقین کو تسلیاں دی جاتی رہیں ۔ حالات زیادہ بگڑنے پر ایم ایس کو فون کیا گیا جنہوں نے بے بسی کا اظہار کیا۔  اس دوران آکسیجن لیول کم ہوتا چلا گیا اور نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج مریض تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے ۔

وزیراعلیٰ  محمود خان کا واقعے پر اظہاربرہمی کیا اور اڑتالیس  گھنٹے میں رپورٹ مانگ لی مگر اس کے آگے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ اس دوران  بورڈ آف گورنرزکاہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا ۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے  سنٹرل آکسیجن سسٹم کادورہ کیا  اور  انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔بورڈ آف گورنرز نے کیا رپورٹ دی ؟ سب کچھ دبا لیا گیا۔

حکومت کےلئےسراج الحق نیاخطرہ

دوسری جانب وزیرصحت  تیمور سلیم جھگڑا  نے یقین دلایا کہ شفاف تحقیقات ہوں گی۔ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔بطور حکومت ہمارا کام ہے کہ تنقید برداشت کریں، خامیوں  کو دور کریں۔