ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نےنیب سےٹکرلےلی

وقت اشاعت :7دسمبر

سپر لیڈ، اسلام آباد۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نےنیب سےٹکرلےلی ۔ ہفتے کو پریس کانفرنس میں پھر نیب کو ریڈار میں رکھا ۔ دنیا بھر میں بےنقاب کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیب کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ کیس میں نامز د کرنے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خوب غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ نیب ایک بدمعاش ادارہ بن چکا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ یہ ادارہ صرف انتقامی کارروائیوں کے لئے بنا ہے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی  والا نےنیب  کےخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ سب کو گرفتار کرلیں۔کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔نیب کو ہرصورت بے نقاب کروں گا۔  پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا۔احتساب کے ادارے کابھی احتساب ہونا چاہیے۔ پہلی بار سینیٹ نیب افسروں کی آمدن کو دیکھے گا۔ڈگریاں چیک کی جائیں گی۔نیب نے جن لوگوں پر ظلم کئے ان کے خاندانوں کو سینیٹ میں بلایا جائےگا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنےآگئیں

واضح رہے کہ تین روز قبل چیئرمین نیب نے بھی سلیم مانڈوی والا  کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کوئی  غیر آئینی کارروائی نہیں ہوگی ۔ دوسری جانب سلیم مانڈوی والا نے بیان بازی تیز کرتے ہوئے نیب کے خلاف پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔یوں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نےنیب سےٹکرلےلی۔