مریم کاعمران کےلئے’تابعدار’کاخطاب

سپر لیڈ ، لاہور۔ مریم کاعمران کےلئے’تابعدار’کاخطاب مقبول ہوگیا ۔ لاہور میں ن لیگی کی سوشل میڈیا ٹیم اور کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے عمران خان کو ریڈار میں رکھا ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  آٹھ دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔آٹھ دسمبر کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہونگے ۔  جنگ جیت چکے ،  تیرہ دسمبر کو لاہور جلسے میں اعلان  ہونا باقی  ہے ۔اگر استعفوں کا فیصلہ ہوگیا تو  اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کسی دباؤ میں نہ آئیں ۔

انہوں نے عمران خان کانام لئے بغیر ان پر طنز کیا اور ہر مسئلے کو بیان کر کے کہا کہ بندہ تابعدار ہے ۔ مریم نوازنے طنزیہ کہاکہ   ملک تباہ ہو گیا مگر بندہ تابعدار ہے ۔ ملک میں مہنگائی کے ڈیرے ہیں ۔  معیشت تباہ ہو گئی ۔ ہر طرف  مایوسی ہے ۔تاریخی قرضے چڑھ گئے ۔آٹا چینی  عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ۔ایل این جی کے منصوبے تاخیر کا شکا رکر کے  عمران خان نے اپنے دوستوں کو نوازا۔۔   مگر بندہ تابعدار ہے  ۔سلیکٹڈ ٹولہ  جلسے سے  خوفزدہ ہے ۔

میڈیا والے خوف کی زنجیریں توڑ دیں ، مریم نواز

چیئرمین نیب  فیس نہیں کیس کےدعوے کرتےتھےاب کہاں ہے وہ چیئرمین نیب؟ارکان اسمبلی  جعلی مقدمات کی کاپیوں کاہار بناکر پہنا کریں تاکہ حکومت کی اصلیت کا سب کوپتاچلے۔الیکشن چوری کر کے آنے والی حکومت  کو گھر بھیجنے کے لئے پوری پی ڈی ایم متحرک ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنےآگئیں

مریم نواز اس موقع پر میڈیا پر قدغن کی کھل کر بات کی ۔ انہوں نے تقریر کے دوران کہا کہ انہیں ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے بتایا  ہے کہ جیسے ہی عاصم سلیم باجوہ کا نام لیا جاتا ہے  تقریر کی آواز بند کر دی جاتی ہے ۔ مریم نواز نے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زنجیریں توڑ دیں ۔ خوف سے باہر نکلیں ۔ اس حکومت  کے خلاف میدان میں اتریں ۔ کھل کر بولیں اور لکھیں  ۔ جو بھی کہنا چاہتے ہیں کہہ گزریں ۔ اس خوف نے ملک کو بہت پیچھے  دھکیل دیا ہے ۔  عاصم سلیم باجوہ کی دولت پر کوئی سوال نہیں اٹھاتا۔ اب وقت آگیا ہے کہ سارے سوالات کے جواب مانگے جائیں ۔