پردےکےپیچھےبیٹھےسازشی عناصرکوبے نقاب کررہاہوں،نوازشریف

وقت اشاعت : 7دسمبر

علی نقوی ،سپر لیڈ ،لاہور۔ پردےکےپیچھےبیٹھےسازشی عناصرکوبے نقاب کررہاہوں،نوازشریف نے لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں پھر اپنے بیانیہ کا کھل کر پرچار کیا ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں ان چند کرداروں کو اصلاح احوال کی دعوت دے رہا ہوں جن کی نظر میں آئین و قانون کی عزت نہ کبھی تھی اور نہ آج ہے۔ میں اپنی پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کرکے چند آئین شکنوں کو بے نقاب کر رہا ہوں۔ ان آئین شکنوں کے اکا دکا کرداروں کا نام لے کر انہیں سامنے لارہا ہوں ۔ یہ ہی لوگ ہمیشہ پردے کے پیچھے بیٹھ کر کھیل کھیلتے ہیں اور سازشیں کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ کبھی سامنے نہیں آتے ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیا ان آئین شکنوں کو بے نقاب کرنا غداری، بغاوت، جرم ہے؟ ریاست کے اوپر ریاست بنانے کا منصوبہ کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرنا بغاوت ہے؟ عوام کا پیسہ چوری کرکے امریکا میں سلطنت بنانے والوں کا نام لینا بغاوت ہے ؟ ہمسب جانتے ہیں کیسے غیر جمہوری قوتیں ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے خائف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنےآگئیں

کنٹرول میڈیا کے ذریعے اس نعرے کو ملک دشمنی قرار دیا گیا ۔ لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں جبکہ  انہیں میرا راستہ روکنے کی فکر پڑی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے ۔ یہ دس سال پہلے والازمانہ نہیں ۔  آپ ثابت قدم رہے تو ووٹ کو عزت دو کا مشن مکمل کریں گے۔  آمریت اور اس سوچ کے حامی اتنی آسانی سے   اپنی اجارہ داری ختم نہیں ہونے دینگے۔