افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی ، یہ سب عالمی سازش ہے ، شیخ رشید

وقت اشاعت :19جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی ، یہ سب عالمی سازش ہے ، شیخ رشید  نے سلسلہ علی خیل کے دعوؤں کو سازش قرار دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اغوا اور تشدد کا جھوٹا بہانہ بنا رہی ہیں ۔ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز خود دیکھی ہیں ۔ سلسلہ علی خیل نے ایک نہیں تین ٹیکسیاں استعمال کیں ۔ وہ پہلے اسلام آباد کے علاقے ایف سیون گئیں وہاں سے دامن کوہ گئیں ۔ انہوں نے ٹیکسی تبدیل کرتے ہوئے دوبارہ ایف سیون کا سفر کیا۔ تین ٹیکسیاں استعمال کرنا معاملے کو مشکوک بنا رہا ہے ۔ ان سے تفتیشی اداروں نے سوال کئے مگر انہوں نے غیر تسلی بخش جواب دیئے ۔ یہ سب عالمی سازش ہے اور را کا ایجنڈا ہے ۔ جلد مزید حقائق سامنے لائیں گے ۔