ٹرمپ نےکاروباری ڈیل کےلئےایوانکاکا استعمال کیا،مائیکل کوہن

ٹرمپ نےکاروباری ڈیل کےلئےایوانکاکا استعمال کیا،مائیکل کوہن نے اپنی کتاب  ڈس لویل:اے میموائر میں ذاتی نوعیت کے حملے بھی کردیئے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل کے مطابق تاجروں سے من پسند مقاصد حاصل کرنے کےلئے ٹرمپ ایوانکا کو آگے کر دیتے تھے ۔ ذاتی زندگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کوہن نے مزید لکھا ۔۔ کہ ٹرمپ نےانہیں بتایا تھا ایک اور شادی انکے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔وہ جب چاہیں ایک اور بیوی رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکی الیکشن کا طبل جنگ بج گیا

کوہن نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے انہیں کہا تھا اگر میلانیا جانا چاہتی ہے تو شوق سے جائے ۔ کوہن نے یہ بھی لکھا کہ امریکی صدر غنڈے ہیں ۔

وہ تمام سیاہ فام افراد کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے ۔ امریکی صدر نے نیلسن منڈیلا اور ہسپانوی باشندوں سے تعصب برتا۔ امریکہ میں بھی سیاہ فام ٹرمپ کے نشانے پر ہیں ۔

مائیکل نے اپنی کتاب میں ٹرمپ کی سابق صدر اوبامہ پر بھی تنقید کا بھی تذکرہ کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلی میکینی نے کہا کہ کوہن ایک مجرم اور برطرف شدہ وکیل ہیں ۔ ان کی کوئی حیثیت نہیں ۔ صرف جھوٹ بول کر پیسے کمانا ان کا وطیرہ ہے ۔ اس لئے اس گمراہ کن پراپیگنڈے پر دھیان نہ دھریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوہن جیسے لوگ سستی شہرت کے لئے ایسے حملے کرتے رہتےہیں ۔ ٹرمپ کے حمایتی جانتے ہیں کہ کوہن کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں ۔ امریکی صدر اصولوں کے پابند ہیں۔ مائیکل کوہن کو قانونی محاذ پر نوٹس بھیجا جائےگا۔

One thought on “ٹرمپ نےکاروباری ڈیل کےلئےایوانکاکا استعمال کیا،مائیکل کوہن

Comments are closed.