ڈاکٹرماہاکوکوکین دےکرزیادتی کانشانہ بنایا گیا،اہل خانہ

قاسم چوہان ،دی سپر لیڈ ، کراچی۔۔۔ ڈاکٹرماہاکوکوکین دےکرزیادتی کانشانہ بنایا گیا،اہل خانہ کی جانب سے درج کرائے گئے نئے مقدمے میں کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے ۔

کراچی پولیس نے ڈاکٹر ماہا کی موت کو خود کشی قرار دیا ہے ۔ اس  کیس میں اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

تیسری گرفتاری نجی ہسپتال کے ایک معروف ڈینٹسٹ کی ہوئی ہے ۔ جس کو تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پولیس کو ایک اورشخص کی تلاش ہے جس کا ماہا سے رابطہ ثابت ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے :لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار موت

پولیس نے فون ریکارڈ کی مدد سے چوتھے ملزم کو بھی نامز دکیا ہے ۔ تاہم یہ کون ہے ؟ا س کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

دوسری جانب ڈاکٹر ماہا کی بہن نے  ایک اورمقدمہ درج کرایا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر جنید نے ماہا کو کوکین کا نشہ کرا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔

 ڈاکٹر جنید ماہا  کو مسلسل بلیک میل کر رہا تھا۔ اس واقعے کا دیگر دو ڈاکٹروں کو بھی معلوم ہوا جس کے بعد انہوں نے بھی ماہا کو ہراساں کیا ۔ ڈرایا دھمکایا اور اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کی ۔

اہل خانہ کے مطابق ماہا کو کوکین کا نشہ کرایا گیا ۔

ڈاکٹر ماہا نوکری چھوڑنے کا سوچ رہی تھی ۔۔

اہل خانہ کےمطابق ماہا کئی روز سے پریشان تھی اور نوکری چھوڑنے کا سوچ رہی تھی ۔

اس سلسلے میں اس نے گھر میں زیادہ بات تو نہیں کی تاہم اس کی پریشانی عیاں تھی ۔

پولیس کے مطابق مقدمے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تیسرے گرفتار ہونے والے ڈینٹسٹ کا بھی ماہا سے مسلسل رابطہ تھا۔

یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک سے زائد افراد ماہا کو تنگ کر رہے تھے ۔ ایس پی ایسٹ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

لیکن خود کشی کے اشارے واضح ہیں ۔

ابھی یہ کھوج لگانا باقی ہے کہ ماہا کو پستول کس نے دیا اور کس مقصد کے لئے دیا ۔