بلاول جتنی مرضی مرتبہ امریکا جائیں ، وزیراعظم مدت پوری کریں گے ، شیخ رشید

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ بلاول جتنی مرضی مرتبہ امریکا جائیں ، وزیراعظم مدت پوری کریں گے ، شیخ رشید نے بلاول کےد ورے کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں ایک مرتبہ پھر چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول جتنی مرضی مرتبہ دورہ امریکا کرلیں عمران خان پھر بھی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی۔ مریم نواز اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ۔ ان کی جماعت میں پھوٹ پڑ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی ۔ وزیراعظم انتخابی مہم چلانے دو روز میں کشمیر جائیں گے ۔