یوکرینی فوجیوں کی اونچی ہیل والی پریڈ، ایک ہفتہ مسلسل تنقید کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل

وقت اشاعت :11جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کیف ،یوکرینی فوجیوں کی اونچی ہیل والی پریڈ، ایک ہفتہ مسلسل تنقید کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق یوکرین میں یوم آزادی کی سالانہ پریڈ کی تیاریوں کے دوران یوکرینی خاتون فوجیوں نے اونچی ہیل والی جوتیاں استعمال کیں جس پر سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنا ۔ فوجی خواتین کو روایتی یونیفارم میں فوجی جوتوں کے بجائے ہائی ہیل جوتوں کے ساتھ پریڈ میں شرکت کے فیصلے پر حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔سوویت یونین کے خاتمے کی 30 ویں سالگرہ کا جشن ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ مذکورہ بحث ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔ حکومت نے ایک ہفتے سے جاری مسلسل تنقید اور میمز سے تنگ آکر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو یہ کھوج لگائے گی کہ خاتون فوجیوں کو ہیل پہننے کا کس نے کہا تھا۔

یاد رہے یوکرین 2014 سے اب تک روس کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔ مشرقی یوکرین کے خطے “دونباس” میں جاری اس جنگ میں  ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔