بڑے خطرے کے اشارے ، پاکستان ،جرمنی ، آسٹریلیا ، ناروے کے بعد بھارت نے بھی افغانستان میں قونصل خانہ بند کر دیا

وقت اشاعت :12جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ بڑے خطرے کے اشارے ، پاکستان ،جرمنی ، آسٹریلیا ، ناروے کے بعد بھارت نے بھی افغانستان میں قونصل خانہ بند کر دیا،عملہ واپس  بلا لیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق قندھار میں طالبان کی گرفت مضبوط ہونےپربھارت نے50بھارتی سفارتکاروں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس نئی دہلی بلا لیا ۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان  نے بھی اپنا قونصل خانہ بند کر کے عملہ واپس بلا لیا تھا  اور جواز بتایا کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر عارضی طور پر قونصل خانہ بند کیا گیا ہے ۔  ادھرافغانستان میں خانہ جنگی بڑھنے کے خطرات بڑھ گئے ۔ مختلف علاقوں میں طالبان پیش قدمی کر رہے ہیں ۔ بعض جگہوں پر افغان فورسز بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں ۔ صوبہ غزنی میں  مزید18 طالبان  ہلاک ہونے کی اطلاعات  ہیں ۔ بہت سے ایسے علاقے بھی ہیں جہاں طالبان نےدوبارہ قبضہ کرلیا ہے ۔ دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق افغانستان کے 250 سے زائد اضلاع پر  طالبان قابض ہو چکے ہیں ۔ تجارتی  سرحدی گزرگاہوں  پرقبضےنے افغان کسٹمز حکام کوپریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔

امریکہ کی اپنی فوجیں نکالنے کےبعد طالبان سے  مذاکرات کی کوششیں

امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد خطےکےدورےپر قطر پہنچ گئے ہیں ۔ قطر  میں مذاکرات کےبعد وہ  پاکستان اور ازبکستان بھی جائیں گے۔ زلمے خلیل زادنے کہا ہے کہ وہ  طالبان کی حالیہ پیشرفت سے حیرت زدہ ہیں۔ فوجی قبضہ تنازع کا حل نہیں۔طاقت کے ذریعہ مسلط کی گئی  حکومت کوتسلیم نہیں کریں گے۔