لاس ویگاس میں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، فلائٹ آپریشن معطل

وقت اشاعت :12جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاس ویگاس۔ لاس ویگاس میں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، امریکی عوام بے حال ہو گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکا، کینیڈا میں شدید گرمی کا سپیل جاری ہے ۔ لاس ویگاس میں پارا ایک وقت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔جس  کی وجہ سے  معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ۔ عوام میں بے چینی بڑھنے لگی ۔ شدید گرمی کی وجہ سےلاس ویگاس ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی گئی  ہے ۔ ڈیتھ ویلی کے بعض حصے بند کر دیئے گئے ۔گرمی کی حالیہ لہر سےاب تک  امریکا میں 200 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔جبکہ کینیڈا میں 300کے قریب ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی میں مزیداضافےکی پیش گوئی  بھی کی گئی ہے ۔