لاہورمیو ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے خاتون کا حساس آپریشن کر کے رقم بٹور لی

وقت اشاعت:23مئی2021

سپر لیڈ نیوز ، لاہور۔ لاہورمیو ہسپتال  میں سکیورٹی گارڈ نے خاتون کا حساس آپریشن کر کے رقم بٹور لی ، پولیس نے معاملہ منظر عام پرآنے کے بعد جعل ساز کو گرفتارکرلیا ۔

سپر لیڈ نیوزکے مطابق  لاہور کے میو ہسپتال میں جعل سازی کا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ میو ہسپتال  کے  سکیورٹی  گارڈ  نے ڈاکٹر بن کرمریضہ کا آپریشن کرڈالا ۔  ٹیکنیشن  نے بھی جعل سازی میں ہاتھ ڈالا اور لواحقین کو لوٹ لیا۔  سکیورٹی گارڈ نے گھر جا کر مریضہ کی مرہم پٹی بھی کی اورسروس چارجز وصول کئے ۔زخم بگڑنے پر خاتون اسپتال آئی تو انکشاف ہوا اس کا آپریشن ڈاکٹر نے نہیں گارڈ نے کیا ہے ۔پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ۔  وزیر صحت یاسمین راشد نے انکوائری  کا حکم دیدیا ہے۔