سندھ حکومت کی ناکامی کے نتائج خطرناک ہونگے ، چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں  کراچی تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا ہے ۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہونگے ۔کراچی میں ہر طرف کوڑا کرکٹ نظر آتا ہے ۔ 

کوئی بھی مسائل کو سمجھنے کے لئے تیار نہیں ۔  حکمران صرف  لطف اٹھا رہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکمران  ہیلی کاپٹر پر دو چکر لگاتے ہیں اور پھر دفاتر میں بیٹھ جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:نیب کا خواجہ برادران پر ایک اور قانونی حملہ

 سندھ مکمل انار کی والا صوبہ بن چکا ہے ۔ یو ں لگتا ہے کہ اس صوبے کو مافیا آپریٹ کر رہاہے ۔ 

قانون کی عمل داری نظر نہیں آرہی ۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ   پوری حکومتی مشینری  اور  افسر شاہی  سب ملے ہوئے ہیں۔

اس موقع پرجسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا   حساب ہے۔منصوبوں کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوگیا ۔