کراچی کے حوالے سے بڑے فیصلے کرنے والے ہیں ، اٹارنی جنرل

سپریم کورٹ میں تجاوزات کیس کی اہم سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل نے بڑا بیان دے کر بہت سے سوالات کو جنم دے دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی یتیم شہر ہے ۔  کوئی وارث نہیں ۔ اٹارنی جنرل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے  جب  عمران خان خود کراچی کی صورتحال دیکھتے ہوئے نالوں کی صفائی کے لئے  فوج کو بھیج چکے ہیں ۔

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ  کراچی تباہ ہوگیا تو پاکستان تباہ ہو جائے گا جن اقدامات پر غور کررہے  ہیں  وہ ابھی  بتا نہیں سکتے  ۔

اس موقع پر  سپریم کورٹ نے کراچی کے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری این ڈی ایم اے کو دے دی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  نالوں کی صفائی کیلئے این ڈی ایم اے کا آنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔

بارہا کہہ چکےہیں کہ کام پر توجہ دی جائے ۔ لیکن نالوں کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔

سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ این ڈی ایم اے  تین ماہ میں صفائی مکمل کرے ۔ نالوں کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خاتمے کا بھی حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے : سندھ حکومت ناکام ہوئی تو بڑا نقصان ہوگا،سپریم کورٹ