طالبان نے تحریک لبیک کی حمایت کر دی

سپر لیڈنیوز، اسلام آباد۔ طالبان نے تحریک لبیک کی حمایت کر دی  ہے۔بدھ کو جاری بیان  میں طالبان ترجمان نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ایجنڈے  کے ساتھ ہے  ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ملک بھرمیں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کا پرتشدد احتجاج جاری ہے ۔ جلاؤ گھیراؤ میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا کئی جگہوں پر  پولیس اہلکاروں کو ہی یرغمال بنا کر مطالبات منوانے کی کوشش کی گئی ۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے  ٹی ایل پی کی حمایت کر دی ہے۔ جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ ٹی ایل پی کا احتجاج اصولی ہے ۔ ہم اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کےد وران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تحریک لبیک کے کارکنوں کا بدلہ بھی لیا جائے گا۔ اس حوالےسے گفتگو میں تجزیہ کار پی جے میر نے کہا کہ طالبان نے ماضی میں پاکستان کا امن غارت کئے رکھا ہے ۔ ایسے میں ان کی جانب سے ایک اور ہم خیال تنظیم کی حمایت اور بدلہ لینے کا مشن ملک کے لئے اچھا شگون نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو دانشمندی سے یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ المیہ یہ ہے کہ یہی جماعتیں  مقدر حلقوں کی پسندیدہ رہی ہیں ۔  ضرورت اس امر کی ہے کہ فیصلہ کن آپریشن کرتے ہوئے ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے کام کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق سخت فیصلے کئے جائیں ۔