میئر کراچی مدت ختم ہونے سے 3روز پہلے جذباتی

میئر کراچی مدت ختم ہونے سے 3روز پہلے جذباتی ہو گئے ۔ پریس کانفرنس میں  جارحانہ موڈ دکھاتے آواز بھرا گئی ۔ گلے شکوے بھی کرتے رہے ۔ اختیارات نہ ہونے کا ڈھنڈورا بھی پیٹ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی پریس کانفرنس میں جارحانہ دکھائی دیئے ۔ انہوں نے کہ وزیراعظم سمیت ہر فریق کو خط لکھا ۔ کسی نے بھی جواب نہیں دیا۔

میئر نےکہا کراچی کے عوام کا دکھ ہے ۔ چار سال سے ڈپریشن کا شکار ہوں ۔ مسائل حل کرنے کےلئے سب کو خط لکھے ۔ کیا جواب دینا بنتا ہے یا نہیں ؟

اس دوران میئر جذباتی ہوگئے اور کاغذات بھی اٹھا کر پھینک دیئے ۔ میئر نے کہا کیسا نظام ہے جہاں کوئی جواب دینا پسند نہیں کرتا۔

 اٹھا رہویں ترمیم کو سپورٹ کیا  تھا لیکن نہیں جانتا تھا کہ دھوکہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے : کیا وفاق اور سندھ میں سرد مہری ختم ہوگی؟

شہر میں لوگ ڈوب  رہے ہیں اور سندھ حکومت ہیلی کاپٹر سے ٖفضائی  جائزے لے رہی ہے ۔ 12سال سے شہر میں ایک بس نہیں چل سکی   جس کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے ۔

انہوں نے ا س موقع پر پھر اختیارات کا قصہ چھیڑ دیا۔ وفاق پر بھی تنقید کی جبکہ الزامات کا ہدف پیپلزپارٹی کو رکھا ۔