برطانوی ڈرائیورلوئس ہیملٹن نےمائیکل شوماکرکاریکارڈتوڑدیا

برطانوی ڈرائیورلوئس ہیملٹن نےمائیکل شوماکرکاریکارڈتوڑدیا ہے ۔ ہیملٹن نے پرتگال میں 92ویں فتح سمیٹ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطاق پرتگال میں فارمولا ون ریس ہوئی ۔ دفاعی چیمپئن لوئس ہیملٹن ایک بار پھر شاندار فارم میں نظر آئے۔ برطانوی ڈرائیور نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور کامیابی سے فنش لائن عبور کر لی ۔

یہ بھی پڑھیے

ہیملٹن نے 92ویں فتح سمیٹ کر لیجنڈ جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر کا ریکارڈ اپنے کیا ہے ۔ شوماکر نے 91کامیابیاں سمیٹ رکھی ہیں ۔ سیزن کی آٹھویں فتح نے ہیملٹن کی چیمپئن شپ برتری میں مزید اضافہ کردیا۔  وہ ساتویں بار چیمپئن بننے کے اور قریب آگئے۔ برطانوی ڈرائیورلوئس ہیملٹن نےمائیکل شوماکرکاریکارڈدیا ہے جس پر ان کے مداحوں نےتہنیتی پیغامات کا ڈھیر لگا دیا ہے ۔ دوسری جانب بڑا مقابلہ جیتنے کے بعد لیوس نے کہا کہ یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ بھرپور پریکٹس کےبعد نتائج دینے میں کامیاب ہوا ۔

2 thoughts on “برطانوی ڈرائیورلوئس ہیملٹن نےمائیکل شوماکرکاریکارڈتوڑدیا

Comments are closed.