نگہت علی ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، لاہور۔ عثمان بزدار کو ہٹائے جانے کے بعد وسیم اکرم کا بھی سرپرائز ، اپنے نام سے چلنے والے ٹاپ ٹرینڈ کو حیران کن قرار دے دیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹاکر پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے ۔ یہ خبر پاکستانی میڈیا میں ٹاپ سٹوری بنی رہی ۔ کچھ ہی دیر بعد ٹویٹر پر وسیم اکرم نامی ایک ٹرینڈ گردش کرنے لگا جس میں ہزاروں صارفین نے ٹویٹس داغ دیں ۔ یہ ٹرینڈ دراصل عثمان بزدار کے حوالے سے تھا مگر نام وسیم اکرم کا تھا۔ اس ٹرینڈ پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی ٹویٹ کیا اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم میرے نام سے کیوں ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔انہوں نے اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہا کہ چلیں میں بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بن جاتا ہوں ۔ یوں وسیم اکرم نے بھی اپنے نام سے منسوب ٹرینڈ میں انٹری ڈال دی ۔
سوشل میڈیا پر “وسیم اکرم” ٹرینڈ میں دلچسپ میمز کا سلسلہ جاری
اس ٹرینڈ کی وجہ وسیم اکرم تو جانتے ہی تھے مگر انہوں نے تفریحی انداز میں ٹویٹ کردی ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس قرار دے رکھا تھا۔ بانوے کے ورلڈ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے متعدد مواقع وسیم اکرم کو عالمی کرکٹ میں متعارف کرانے کا کریڈٹ لے رکھا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ وہ وسیم اکرم پر اعتماد کرتے تھے انہیں معلوم تھا کہ یہ کھلاڑی ایک دن بڑا بالر بنے گا ۔ ورلڈ کپ میں ان سے اٹیک کروانا بھی انہی کی چوائس تھی ۔ اسی طرح عمران خان نے عثمان بزدار کو بھی بانوے کے نوجوان وسیم اکرم سے تشبیہ دے کر وسیم اکرم پلس قرار دے رکھا تھاتاہم سیٹ بچانے کے لئے عثمان بزدار سے سیاسی قربانی لے لی گئی ۔ دوسری جانب اسی ٹرینڈ میں دلچسپ میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ایک صارف نے عثمان بزدار کے جانے پر لکھا ایک عہد تمام ہوا۔
کاشف حسین نامی صارف نے عثمان بزدار کی تصویر لگا کر طنزیہ جملہ کسا۔
اسی طرح دلچسپ میمز کا سلسلہ جاری ہے اور #WASIMAKRAMٹرینڈ میں ٹویٹس کی تعداد بڑھ رہی ہے۔