رضوان کے بعد دیگر کھلاڑی  بھی تکیہ ساتھ رکھنے لگے ، آخر کیوں ؟

وقت اشاعت :29مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ رضوان کے بعد دیگر کھلاڑی  بھی تکیہ ساتھ رکھنے لگے ، آخر کیوں ؟وجوہات سامنے آگئیں ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ایڈم زمپا بھی لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ جیسے ہی وہ سٹیڈیم پہنچے تو ان کے ہاتھ  میں بھی ایک تکیہ دیکھا گیا۔ اس سے پہلے رضوان اپنے ساتھ ایک تکیہ رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں ۔   محمد رضوان کے دیکھا دیکھی آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ جب کراچی ایئرپورٹ سے باہر آئے تو ان کے ہاتھ میں بھی ایک جامنی رنگ کا تکیہ تھا۔ مذکورہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ۔

محمد رضوان کے تکیے کی تصاویر گزشتہ سال وائرل ہوئی تھیں جس پر کسی کو یہ سمجھ نہ آسکی کہ اس تکیہ کی وجہ کیا ہے ۔ حال ہی میں محمد رضوان نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ایک میڈیکیٹڈ تکیہ ہے جو گردن کو سکون فراہم کرتا ہے ۔ وکٹ کیپنگ کی وجہ سے گردن پر ہمیشہ دباؤ رہتا ہے ایسے میں گردن کی تکلیف سے بچنے کے لئے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی گائیڈ لائنز کے مطابق خاص تکیہ استعمال کیا جاتا ہے ۔کھلاڑیوں کے لئے سخت کھیل کے بعد بھرپور نیند انتہائی سود مند ہوتی ہے۔ یوں  سکون آور تکیہ کام آتا ہے ۔ باقی کھلاڑی بھی آج کل گردن کو سکون دینے کے لئے یہی تکیہ استعمال کر رہے ہیں