شاہد آفریدی کا  پاکستانی بلے بازوں سے متعلق سخت بیان

وقت اشاعت :14نومبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ شاہد آفریدی کا  پاکستانی بلے بازوں سے متعلق سخت بیان،  باؤلرز کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہارنے پرسابق کرکٹرز کی تنقید جہاں جاری  ہے وہیں پاکستانی باؤلنگ لائن اپ کی بھی تعریف کی جارہی ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی باؤلنگ دنیا کی بہترین باولنگ ہے ۔ بدقسمتی سے بلے باز ویسا پرفارم نہیں کر پائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ سائیڈ نے ایک ایسا گڑھا کھودا جسے دنیا کی بہترین بولنگ لائن بھی نہیں بھر سکی۔دوسری جانب سچن ٹنڈولکر نے کہا  ہے کہ پاکستانی ٹیم نے جم کر مقابلہ کیا ۔ اگر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی ۔ بریٹ لی نے بھی پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کو بہترین کارکردگی میں شمار کیا ۔