فیفاکےسال کےبہترین فٹبالرکیلئےناموں کا اعلان

وقت اشاعت:13 دسمبر

فیفاکےسال کےبہترین فٹبالرکیلئےناموں کا اعلان ۔ سپر سٹار رونالڈو، میسی اور رابرٹ لیوانڈوسکی امیدواروں میں شامل ہیں۔ بہترین پلیئر کا انتخاب اگلے سال ہوگا۔

فیفا کی فہرست کے مطابق  خواتین کے ایوارڈ کیلئے فرانس کی سارہ بوہادی، ڈنمارک کی کرسٹیان اینڈلر اور انگلینڈ کی الیسا میں مقابلہ ہوگا۔سپر سٹار رونالڈو، میسی اور بائن میونخ کے رابرٹ لیوانڈوسکی دوڑ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیئے:کیا پاکستان کو نیا بوم بوم مل گیا؟

رابرٹ لیوانڈوسکی کو ایوارڈ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بائن میونخ کو چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر پندرہ گول داغے۔ فیفاکےسال کےبہترین فٹبالرکیلئےناموں کا اعلان ہونے کے بعد فٹبال کے شائقین سوشل میڈیا پر مختلف اندازے لگا رہےہیں ۔ فیفا کے مطابق پلیئرز آف دی ایئر کا اعلان ہونے کےبعد کورونا کی وجہ سے شاید روایتی تقریب نہ رکھی جا سکے تاہم منتظمین کو امید ہے کہ اگلے سال کے شروع میں ورچوئل تقریب میں یہ انعام دیا جا سکتا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے ابھی حتمی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دوسری جانب نامزد کھلاڑیوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں مختلف آرا کا اظہار کیا ہے ۔ بعض نے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔