صرف ایک کپ چائے ، اے سی کا کم سے کم استعمال ، رمیز راجہ کے کرکٹ بورڈمیں کفایت شعاری کے انوکھے فیصلے

وقت اشاعت :4اکتوبر2021

علی نقوی، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ صرف ایک کپ چائے ، اے سی کا کم سے کم استعمال ، رمیز راجہ کے کرکٹ بورڈمیں کفایت شعاری کے انوکھے فیصلے ، عملہ پریشان ہو گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ میں کفایت شعاری کے نئے قوانین نافذ کر دیئے ۔ تمام افسران اور عملے کو صرف ایک کپ چائے ملے گی ۔ اے سی کا استعمال کم سے کم ہوگا تاکہ بجلی کے اخراجات کم کئے جا سکیں ۔ اس حوالے سے رمیز راجا نے قذافی اسٹیڈیم میں تمام  بورڈملازمین سے ملاقات کی ۔انہوں نے عمران خان انکلوژر میں خطاب   کرتے ہوئے  کہاجیسے بھی ممکن ہو فوری طور پر اخراجات کم کریں ۔ رمیز راجا نے ملازمین کوتلقین کی کہ آپ اب دو کی بجائے ایک کپ چائے  پئیں۔ اے سی کم استعمال کریں جبکہ  دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند  کی جائیں ۔

دوسری  جانب چھ صوبائی ایسوی ایشن کے کوچز  نے  اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ عملہ بھی رمیز راجہ کے سخت رویے سے خوش نہیں۔