روک سکو تو روک لو، رونالڈو کی اونچی اڑان

وقت اشاعت :25جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ روک سکو تو روک لو، رونالڈو کی اونچی اڑان ، عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایرانی فٹبالرعلی داعی کا عالمی میچز میں  سب سے زیادہ گول کرنےکا ریکارڈ برابر کر دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق رونالڈو نے یوروکپ  میں فرانس کے خلاف گو ل کرکے علی داعی کا ریکارڈ برابر کیا۔ رونالڈو نے 178 انٹرنیشنل میچز میں 109 گولز داغ دیئے ہیں۔ سٹار فٹبالر نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول 2004 میں یوروکپ میں ہی یونان کے خلاف سکور کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایرانی فٹبالرعلی داعی نے 1993 سے 2006 کے دوران  149   میچز میں 109 گولز کر رکھے ہیں ۔سابق ایرانی فٹبالر نے بڑا سنگ میل عبور کرنے پررونالڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ رونالڈو جیسے عظیم کھلاڑی صدیوں بعد پیدا ہوتےہیں ۔ ان کے کھیل کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے اس فین کلب میں ایرانیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ ریکارڈ برابر کرنے کے بعد فیفا نے بھی عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ دوسری جانب ساتھی فٹ بالرز نے بھی ٹویٹر پر رونالڈو کی تعریف کے پل باندھ دیئے ہیں۔