لاس اینجلس لیکرزنےدھوم مچادی

لاس اینجلس لیکرزنےدھوم مچادی ۔  امریکی باسکٹ بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ۔ این بی اے کا فائنل جیتنے کےبعد مداحوں نے سٹیڈیم کے باہر خوب جشن منایا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکامیں باسکٹ بال کے سب سے بڑے مقابلوں این بی اے  کاجادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔

امریکا کی سب سے بڑی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل سنسنی خیز رہا۔ فائنل میں معروف ٹیم لاس اینجلس لیکرز کا سامنا میامی ہیٹس سے ہوا جو کہ ایک مضبوط ٹیم سمجھی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:کیویز کو زیر کرنا بڑا مشن ہوگا، بابر اعظم

یہ بھی پڑھیئے:کیا پاکستان کو نیا بوم بوم مل گیا؟

لاس اینجلس لیکرز نے سخت مقابلے کے بعد 93 کے مقابلے میں 106 پوائنٹس سےمخالف ٹیم کودھول چٹادی۔یوں لاس اینجلس لیکرزنےدھوم مچادی ۔ 17ویں بار ٹائٹل جیتنے پر لاس اینجلس لیکرز کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔ شائقین کو روکنے کے لیے پولیس کی درجنوں گاڑیوں کو آنا پڑا۔

سٹیڈیم کے باہر شائقین کا جوش و خروش۔ فوٹو کریڈٹ ۔ یو ایس اے ٹوڈے

پولیس نے تمام منچلوں کو گھر جانے کامشورہ دیا۔ اس کے باوجود مداح دیوانہ وار رقص کرتے ہیں اور ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑیوں کےحق میں نعرے لگاتے رہے ۔ پولیس کےمطابق کسی شخص کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر گرفتارنہیں کیا گیا۔ تاہم شائقین کو وارننگ ضرور دی گئی ہے ۔