آرسنل نے لیور پول کو دھول چٹا دی

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں آرسنل نے لیورپول کو اپ سیٹ شکست دے دی۔سپر لیڈ سپورٹس ڈیسک کے مطابق  لیورپول کا سیزن میں سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بنانے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔ مانچسٹر سٹی نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال سیزن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ چیمپئن ٹیم لیورپول کا سامنا لندن کے کلب آرسنل سے ہوا۔ لیورپول کو ایک سیزن میں سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بنانے کے لیے بقیہ تینوں میچوں میں فتح درکار تھی لیکن آرسنل نے دو ایک سے شکست دے کر لیورپول کا خواب چکنا چور کردیا۔ ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے بورن ماؤتھ کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔ مانچسٹر سٹی کی جیت کا سکور دو ایک رہا۔