نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

وقت اشاعت :11اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کینبرا۔نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز   ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا  ہیں۔ انہیں ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اکیاون سالہ کرس کیرنز کا شمار دنیا کے معروف آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے ۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق انہیں دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے ۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کافی عرصے سے دل کے عارضہ میں مبتلا  ہیں ۔  منگل کے روز اچانک کرس کیرنز بے ہوش ہو گئے اور انہیں کینبرا کے اسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ لائف سپورٹ پر ہیں۔کرس کے اہل خانہ نے پرستاروں سے دعا کی اپیل کر رکھی ہے ۔ واضح رہے کہ نوے کی دہائی میں کرس کا شمار بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا تھا۔ وہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور تھے جبکہ ان کی میڈیم پیس باؤلنگ بھی لا جواب تھی ۔