امریکا میں کورونا کی بھارتی قسم سے صورتحال سنگین

وقت اشاعت :11اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، نیویارک ۔ امریکا  میں  کورونا کی بھارتی قسم سے    صورتحال سنگین   ہو گئی ،   ملک میں کورونا کیسز چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق امریکا میں ایک مرتبہ پھر کورونا تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ شرح گزشتہ چھ ماہ  میں سب سے زیادہ ہے ۔ امریکی فوج  کےلیے 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دے دیا ہے ۔ میسا چوسٹس میں ویکسین لگوانے  کے باوجود 100 افراد کورونا سے ہلاک   ہو گئے ہیں ۔مرنے والوں میں سے 73 فی صد کو  دیگر بیماریاں لاحق تھیں ۔

ادھر کینیڈا نے مکمل ویکسین لگوانے والوں  کو اپنے ملک آنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ایسٹرازینکا  کی پہلی ڈوز لگوانے والے موڈرنا اور فائزر کی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔ایسٹرازینکا ، فائزر اور موڈرنا کا مکس اینڈ میچ خطرناک نہیں ہے۔ڈبلیو ایچ او نے بھی وضاحت کر دی ہے ۔