چیئرمین نیب میں شرم ہے تو استعفا دیں ، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری  نے  چیئرمین نیب سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی احتساب بیوروکو بند کرنے کامطالبہ کر دیا ہے ۔  

  سپر لیڈنیوز کے مطابق بلاول بھٹو پریس کانفرنس کے آغازمیں ہی جارحانہ موڈمیں دکھائی دیئے ۔ انہوں نے کہا نیب سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کامطالبہ کیا ۔  مزید کہا اگر چیئرمین نیب میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو استعفا دے دیں ۔

فیس نہیں کیس دیکھنے کا ڈرامہ بند کیا جائے ۔ ہمارے معاونین کی دوہری شہریت اور غیر ملکی اثاثے نکلتے تو ہم نیب کے چکر کاٹ رہے ہوتے۔ لیکن نیب نے حکومت کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس سے ان کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے ۔

ایمنسٹی  انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کو کرپٹ ترین حکومت قرار دیا ہے ۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے  پنجاب حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا  اور کہا  پنجاب میں کرپشن اور جادو ہورہا ہے ۔

سب سے بڑے صوبے  میں وزیراعلیٰ ہی ٹریننگ پر ہے ۔  وزرا کا بھی یہ حال ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا  شہباز شریف کےصحتیاب ہونے پر اے پی سی ہوگی۔ اپوزیشن حکومت کے خلاف متحد ہے ۔  مڈٹرم الیکشن یا ان ہاؤس تبدیلی دونوں آپشنز  پر غور کر رہےہیں ۔