ٹی ٹوینٹی کانیابادشاہ کون ہے؟

وقت اشاعت :3دسمبر

ٹی ٹوینٹی کانیابادشاہ کون ہے؟آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان کا بلے بازوں میں پہلا نمبر ہے۔

جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ ڈیوڈ میلان سب سے زیادہ رینکنگ پوائنٹس لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ ان کے پوائنٹس کی تعداد نو سو پندرہ ہے۔ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کا تیسرا نمبر ہے۔

برطانوی ڈرائیورلوئس ہیملٹن نےمائیکل شوماکرکاریکارڈتوڑدیا

باؤلرز میں  افغانستان کے راشد خان  پہلے نمبر پر آگئے ۔ ان کے ہم وطن مجیب الرحمان کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایشٹن اگر کا تیسرا نمبر ہے۔ ٹاپ ٹین باؤلرز میں واحد پاکستانی عماد وسیم ہیں جن کی نویں پوزیشن ہے۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی، آسٹریلیا کی دوسری اور بھارت کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔